میں ہوسٹل میں رہتا ہوں یہاں ہفتہ میں دو دن چکن دیا جاتا ہے چکن ذبح کرنے والے بدمذہب بھی ہو تے ہیں تو کیا وہ چکن کھانا جائز ہے ؟ کیا اس کا صرف سالن کھا یا جاسکتا ہے؟
2
کیا یہ بات درست ہے کہ حدیث ’پانی کا جانور حلال ہے ‘ کہ تحت امام اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ چونکہ صرف مچھلی پانی کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتی اس لئے وہ پانی کا جانور ہے اورحلال ہے کیا اس حدیث شریف کی رو سے ہر قسم کی مچھلی حلال ہوگی ؟ شارک وغیرہ مچھلی کا کیا حکم ہے ؟ اس میں امام شافعی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا کیا مسلک ہے؟
3
ایسے تیل میں تلی ہوئی مچھلی کھانا کیسا ہے جس میں غیر مسلم کا ذبیحہ بھی پکا یا گیا ہو؟
4
کیا حنفی کو جھینگا کھانا جائز ہے ؟
5
یہاں جرمنی میں ڈبل روٹی وغیر ہ میں ایسے کچھ کیمیکل ملائے جاتے ہیں جو نباتا ت سے بھی حاصل کئے جاسکتے ہیں اورجانور کی چربی سے بھی اور دواؤں کے کیپسول کے خول میں خنزیر سمیت دوسرے جانور کی ہڈی کے اجزاء پائے جاتے ہیںایسی چیزیں کھانے کا کیا حکم ہے؟
6
کیا کسی بھی صورت میں کسی بھی قسم کی شراب پی جاسکتی ہے؟ شراب حرام کیوں ہے ؟نشہ آور ادویات کا استعمال کرنا کیساہے؟
7
جدہ کی ایک کمپنی جو اس طرح سے چکن ذبح کرتی ہے جس کی تفصیل یہ ہے ؟؟؟؟ اس کاکیا حکم ہے؟
8
کیا گائے کا گوشت کھانا منع ہے؟
9
امریکہ میں اگر کسی مسلم شخص نے دعوت میں گوشت پیش کیا تو کیا وہ کھانے کی اجازت ہے ؟ یا اس سے دریافت کرنا ضروری ہے کہ یہ حلال ہے یا حرام؟
10
ہو جڑی کھانا کیسا ہے؟
11
کیا مرغ کو وہ خوراک کھلانا جائز ہے جس میں خنزیر کے گوشت کی ملاوٹ ہو؟ کیا اس سے وہ مرغ بھی حرام ہو جائے گا
12
کیا حرام اشیاء کے استعمال سے علاج کرنا جائز ہے؟
13
مغربی ممالک میں اور سعودی عرب میں جو فریز کیا ہوا ملتاہے اس کا کیا حکم ہے؟
14
امریکہ میں کچھ مسلم کاخیال ہے کہ یہاں عیسائی قصائی چونکہ اہل کتاب ہیں لہٰذا ان کے پاس جوگوشت ملتا ہے وہ حلال ہےکیاوہ گوشت حلال ہے اور اس کو کھانے کی اجازت ہے؟
15
کیا غیر مسلم سے مردار کے چمڑے اس شرط پر خریدنا جائز ہے کہ دباغت کے پیسے کاٹ لئے جائیں گے؟ کیونکہ غیر مسلم ذبح کے طریقے سے واقف نہیں کیا اس میں کوئی حرج ہے؟
16
کیا جھینگا کھانا حلال ہے؟
17
مسلمان نے جانور ذبح کیا اور اس پر مہر بھی لگائی پھر اس گوشت کو غیر مسلم وین ڈرائیور کے ذریعہ دکانوں پر سپلائی کردیا کیا یہ گوشت کھانا جائز ہے؟
18
کافروں سے گوشت کا خریدنا کیسا ہے؟ ان سے گوشت کس طرح خریدا جا سکتا ہے؟
19
کسی جانور کے چمڑے کی بنی ہوئی چیز استعمال کرنا کیسا ؟ جبکہ پتہ نہ ہو کہ جانور ذبح ہوا یا نہیں؟
20
کیا مشین سے کاٹا گیا گوشت صدقہ میں دیا جاسکتا ہے ؟ یا کسی مسلم کو دیا جاسکتا ہے؟
21
کتنے دن کھانا میسر نہ آنے پر حرام چیز حلال ہو جاتی ہے؟
22
پاکستان میں بوائلر مرغی کی فیڈنگ میں مردار ہڈیوں اور خنزیر کی چربی کا استعمال ہو تا ہے ایسی صورت میں اس مرغی اور اس کے انڈے کو کھانا کیسا ہے؟
23
کیا جھینگا حلال ہے؟
24
مچھلی نے دم نہ توڑا اور پہلے ہی ذبح کردی گئی تو کیا وہ حلال ہے؟
25
کیا مری ہوئی مچھلی کو کھانا جائز ہے؟
26
اگر ہم ایسی جگہ مو جود ہوں جہاں لوگوں کو کھانا پیش کیا جارہا ہو تو کیا اس کو یہ پوچھنا ضروری ہے کہ تم مسلم ہو یا نہیں اورکھانا حلال ہے یا حرام ؟ یا بغیر معلو م کئے کھالینا درست ہوگا؟
27
جرمنی میں بیف اور چکن حلال نہیں مگر ایک مصری کا ایسا کہنا ہے کہ یہ مصر کے اسکالر کے مطابق ایسا گوشت بسم اللہ اللہ اکبر کہہ کر کھایا جاسکتا ہےکیا شریعت کے مطابق ایسا کرنا درست ہے؟
28
اگر کمپنی غیر مسلم کی ہو اور ذبح کرنے والے مسلم اور سب کچھ مسلم کی نگرانی میں ہورہا ہو یہاں تک کہ گوشت کی فراہمی بھی مسلم ہی دوسرے مسلم گوشت فروش کو کرتا ہوکیا ایسے گوشت کو حلال جاناجاسکتا ہے ؟ اور کیا ایسی کمپنی کو حلال سرٹیفکٹ دیا جاسکتا ہے؟
29
سعودی عرب میں مرغی کی کچھ برانڈ ہیں جن کے بارے میں مشہور ہے اور کچھ معتمد لوگوں کی تحقیق بھی کہ جائز طریقہ سے ذبح ہو تی ہیں تو کیا یہ مرغیاں کھائی جاسکتی ہیں؟
30
کیسے پتہ چلایا جاسکتا ہے کہ کونسا جانور حلال ہے اور کون سا حرام؟
31
کس کس قسم کی مچھلی کھانے کی اجازت ہے؟
32
اگر کوئی شخص مر رہا ہو اور کوئی حلال چیز کھانے کے لئے موجو د نہیں تو کیاحرام کھانا فرض ہوگا؟اگر نہ کھائے اور مرجائے تو کیا خود کشی کہلائیگی؟
33
کیا کسی مسلم ملک کی ایئر لائنز میں کھانا کھا سکتے ہیں ؟ اس میں کیا احتیاط ضروری ہیں؟
34
بٹ گردے کلیجی کھانا کیسا ہے؟
35
ایک سنی مسلم گوشت سپلائیر غیر مسلم اور بد مذہبوں کے ہو ٹل میں گوشت سپلائی کرتا ہے کیا اس گوشت کو کھانا جائز ہے؟
36
انگلینڈ میں حلال گوشت میسر آنا بہت دشوار ہے زیادہ تر مسلم ایسا گوشت فروخت کرتے ہیں جوشریعت کے مطابق حلال نہیں ہو تااب ایسا شخص اگر اپنے کسی رشتہ دار کے گھر جائے اور اس کو گوشت پیش کیا جائے تو کیا اس کو پوچھنا ضروری ہے کہ حلال ہے یا حرام اور اگر پوچھنے پررشتہ دار ناراض یا غصہ ہوتا ہوتو کیاکیاجائے؟ اگر کوئی مسلم گوشت فروش یہ کہتا ہے کہ وہ حلال گوشت بیچ رہا ہے تو کیا ایسے گوشت کو استعمال کیا جاسکتا ہے؟
37
کیا وہابی شیعہ یا غیر مسلم کے ہاتھ کا بنا کھانا کھایا جاسکتا ہے؟ چاہے گوشت ہو یا سبزی ؟
38
کالج میں بہت سے غیر مسلم دوست ہیں وہ اکثر مدعو کرتے ہیں اور سی فوڈ یا سبزیاں پیش کرتے ہیں کیا میں ان کے یہاں وہ کھانا کھا سکتا ہوں؟
39
ہم چار لوگ دوسرے ملک کی آرمی بیس میں ہیں یہاں بیف یا چکن اٹلی سوئٹزر لینڈ اور امریکہ سے آتا ہے کیا ہمارے لئے یہ گوشت کھانا جائز ہے ؟ جبکہ معلوم نہیں کہ حلال ہے یا حرام
40
ایسے تیل میں تلی ہوئی مچھلی کھانا کیسا ہے جس میں غیر ذبح چکن فرائی کیا گیا ہو؟
41
کیا یورپ میں مسلم کسی یہودی سے حلال گوشت خرید سکتا ہے؟ کیا یہ بات درست ہے کہ چونکہ یہ اہل کتا ب ہیں اس لئے ان سے لیا گیا گوشت حلال ہے؟
42
کفار کے تہواروں کے لئے پکائے گئے کھانے کو کھانا کیسا ہے؟
43
کیا خرگوش کا گوشت کھانا جائز ہے؟ خرگوش کے بلی نما پنجے اور جنگلی خرگوش کے بھیڑ نما پاؤں کوکھانے کا کیا حکم ہے؟
44
غالباً مشتبہ گوشت کے بارے میں پوچھا گیا سوال جو کہ ریکاڑڈ نہیں کیا جاسکا
45
انگلینڈ میں جس دکان سے گوشت ملتا ہے مجھے یقین نہیں کہ حلال ہے یا حرام اور جس کمپنی کا سرٹیفکٹ ہے اس پر بھی اعتماد نہیںانہیں دکانوں سے لنگر شریف کا بھی گوشت آتا ہے میں اس سے بھی پرہیز کرتا ہوں لوگوں نے اس بناء پر مجھے وہابی کہنا شروع کر دیا ہےمیرے لئے اور مجھے وہابی کہنے والوں کے لئے کیا حکم ہے؟
46
کیا جھینگا کھانا حلال ہے ؟
47
کیا یہ درست ہے کہ ’ داڑھی صاف کرنا تو حرام ہے داڑھی ہو نی چاہئے چاہے کتنی ہی ہو‘
48
جرمنی میں ایک ریسرچ کی رپورٹ سے پتہ چلا کہ یہاں اشیاء خورد ونوش کی تقریباً اشیاء میں خنزیر کے اجزاء پائے جاتے ہیںان کے استعمال کا کیا حکم ہے؟